سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

 محکمہ انسداد دہشت گردی نے کوہاٹ ریجن میں اہم کارروائی کرتےہوئے دو انتہائی مطلوب اہم دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔سی ٹی ڈی پشاور حکام کے مطابق  کوہاٹ ریجن میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد تھانہ جنگل خیل ،تھانہ بلی ٹنگ ،تھانہ جرما  پر حملوں سمیت دہشت گردی کے سنگین مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگروں سے تفتیش کی جارہی ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں ۔

-- مزید آگے پہنچایے --