صدر ٹریڈرز ونگ راجہ سکندر محمود نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پندرہ مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دینا سابق وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔جس شخص نے اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں آواز اٹھائی آج یہ اس کو گرفتا رکرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے باقاعدہ جہاد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس کی بدترین دہشتگردی سے سارا ملک جام ہوچکا ہے،لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں، عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔انکے دلوں میں عمران خان کی مقبولیت کا خوف ہے، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور انہیں قتل کرانا چاہتے ہیں۔ان کی اس طرح کی بزدلانہ حرکتوں سےعمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زمان پارک پر ایسے حملہ کیا گیا جیسے یہاں بہت بڑا دشمن ہے۔ ان حالات میں قوم کسی صورت عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔