وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے ساتھ تجارت معطل ہونے کے باوجود پاکستانی درآمدات میں تیرہ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ درآمدات میں اضافے کے لحاظ سے فروری میں بھارت پاکستان کے دس بڑے درآمدی ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا یے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق فروری میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 13 فیصد اضافے کے بعد 2 کروڑ 42 لاکھ 20 ہزار ڈالرز پر پہنچ گئیں جبکہ فروری 2022 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 14 لاکھ 60 ہزار ڈالرز تھا، حکام کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ ادویات کی تجارت پر عائد پابندی اٹھالی تھی، بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے باعث مقبوضہ کشمیر کی خودمختار اور خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستان نےاگست2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کر دیئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہں بھارت کے ساتھ تجارت معطل ہونے کے باوجود پاکستانی درآمدات میں تیرہ فیصد کا اضافہ خوش آیند ہے اس طرح باہمی تجارت بڑھنے سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا ۔