زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان کاکھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات پر انحصار برقرار ہے، ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی تافروری فوڈامپورٹس6 ارب66کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں،فروری میں غذائی اجناس کی درآمدات میں68کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا جولائی تا فروری سالانہ بنیاد پر کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد 3.9فیصد بڑھی، بڑھی ہیں، جاری اعداد و شمار کے مطابق کوکنگ آئل کی درآمد 14.4 فیصد اضافے سے 2 ارب97 کروڑ ڈالرز رہی،سبزیوں,دالوں کی امپورٹس49.7فیصد اضافے سے 95کروڑڈالرز رہیں گندم کی درآمدات16.6فیصد اضافے سے87 کروڑ50 لاکھ ڈالرز رہیں ،ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری چائے,کافی کی درآمدات کاحجم39کروڑ90 لاکھ ڈالرز رہا ،جولائی تا فروری آئل سیڈز کی امپورٹس93کروڑ70لاکھ ڈالرز رہیں،مالی سال کے8 ماہ میں پھل,میوہ جات کی درآمدات 12کروڑ30لاکھ ڈالرز رہیں،اسی عرصے میں مصالہ جات کی امپورٹس کا حجم10کروڑ40 لاکھ ڈالرز رہا، ڈیری اینڈ لائیو اسٹاک کی درآمدات2کروڑ50لاکھ ڈالرز رہیں، جولائی تا فروری تمباکو کی درآمدات ایک کروڑ90 لاکھ ڈالرز رہیں۔