حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے

 سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے۔حمزہ شہباز رات گئے وطن واپس پہنچے اور سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے حمزہ شہباز کو پارٹی کی جانب سے اہم ذمہ داری دی جائے گی اور وہ سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے جبکہ وہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز 3 ماہ قبل 14 دسمبر کو نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے تھے اور پھر انہوں نے لندن اور امریکہ میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارا۔

-- مزید آگے پہنچایے --