مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 24 سالہ جہاد محمد الشامی، 22 سالہ اودے عثمان الشامی اور 18 سالہ رائد دبیک کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان ان کے رکن تھے۔