پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے، یہ لاشوں کی سیاست چاہتے ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا عمران کی خواہش ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا ہے، عمران خان کی پوری سیاست محض جھوٹ پر مبنی ہے، فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ یہ لاشوں کی سیاست چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کو باہر سے فنڈنگ ہوئی، بھارت اور اسرائیل سے لوگ عمران خان کو فنڈنگ دیتے رہے، عمران محض کرسی نہیں چاہتا، ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا عمران خان ناجائز مینڈیٹ سے حکومت میں آئے، عمران خان ایک احسان فراموش شخص ہے، عمران خان کسی اور ملک کے کہنے پر چل رہے ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا عمران خان کو اب شاہ محمود قریشی سے مسئلہ ہے۔