سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری

سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔شیڈول کے مطابق قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں دوبارہ پولنگ 26 مارچ کو ہو گی، بلدیاتی انتخابات کے دونوں مرحلوں کے دوران جن نشستوں پر پولنگ نہ ہوسکی تھی وہاں دوبارہ کرائی جائے گی۔

قمبر شہداد کوٹ ضلع کی 7 نشستوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی، میونسپل کمیٹی قمبر کے وارڈ 12، ٹاؤن کمیٹی وگن کے وارڈ 3 پر دوبارہ پولنگ ہو گی، تحصیل قبو سعيد خان کی یونین کونسل 51 بگو دڑو کی 5 نشستوں پر بھی دوبارہ پولنگ ہوگی۔

شیڈول کے مطابق جیکب آباد، کشمور، شکار پور، سکھر، خیر پور، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میرپور خاص، تھرپارکر اضلاع کی مختلف نشستوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی،عمرکوٹ، حیدر آباد، جامشورو اور بدین کی مختلف نشستوں پر بھی دوبارہ ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --