آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بھی موجود تھے، اس دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سکیورٹی صورتحال، سی پیک سکیورٹی اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے بلوچستان کی ترقی اور امن کے قیام کا عزم کررکھا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے لیے تعلیم، سولر سسٹم، ماہی گیری، پانی، صحت اور کھیل کے منصوبوں کا اعلان کیا۔