اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کی لاشیں تیونس سے براستہ جدہ لاہور لائی گئی ہیں جن میں ایک خاتون کی لاش بھی شامل ہے۔
جاں بحق افراد کی میتیں جدہ سے سعودی ائیرلائنز کے ذریعے لائی گئیں جنہیں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے نمائندے وصول کیا اور لاشیں ورثا کے حوالے کیں۔حکام کا کہنا ہےکہ تمام افراد کی لاشیں گجرات ڈویژن روانہ کردی گئی ہیں۔