قانونی اور عدالتی اصول سب کیلئے ایک کیوں نہیں؟ شیری رحمان

قانونی اور عدالتی اصول سب کیلئے ایک کیوں نہیں؟ شیری رحمان

وفاقی وزیر و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ساری عمر چور چور کی سیاست کرنیوالے اپنی چوری کا جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر و سینیٹر شیری رحمان پر نے کہا کہ آج پھر عدالت مفرور خان کو بلاتی رہی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، جس نے کہا تھا میں گھر پہ نہیں، 7تاریخ کو عدالت میں پیش ہوں گا، وہ آج پھر عدالتی نظام اور قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے.

ان کاکہنا تھا کہ یہی وہ ملک کی اشرافیہ اور مافیا ہے جو خود کو قانون سے بالا سمجھتی ہے، عدالت کی جانب سے کسی بھی مجرم کو اتنی سہولیات اور مراعات نہیں ملتی جتنی لاڈلے خان کو مل رہی ہیں، کون سے مجرم کیلئے عدالت پورا پورا دن انتظار کرتی ہے؟

شیری رحمان کاکہنا تھا کہ ہمارے رہنماؤں کو پابندی سے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جاتا تھا، قانونی اور عدالتی اصول سب کیلئے ایک کیوں نہیں؟ توشہ خانہ کیس کی عوامی سماعت کا مطالبہ کرنے والے عمران خان عدالت میں سوالات کا جواب دینے سے کیوں انکار کررہے ہیں؟شیری رحمان نے مزید کہا کہ  توشہ خانہ سے چوری نہیں کی تو عدالت میں تلاشی دینے سے کیوں ڈر رہےہیں؟ ۔

-- مزید آگے پہنچایے --