اڈیالہ جیل میں عمران خان کیلئے خصوصی سیل تیار

اڈیالہ جیل میں عمران خان کیلئے خصوصی سیل تیار

اڈیالہ جیل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  عمران خان کے لیے سیل تیار کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائےگا جہاں رہنما ن لیگ اور  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 2019 میں گرفتار کرکے رکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ  آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی اسلام آباد کو عمران خان کو آج ہی گرفتار کرنےکی ہدایت دی ہے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہےکہ لاہور ائیرپورٹ پر خصوصی طیارے کو بھی اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --