وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے لئے عہدیداروں کی نامزدگیاں کر دیں۔بلاول بھٹو کی جانب سے نائب صدارت کے لئے سرتاج خان، افسر الملک ،سلیم خان اور طارق خٹک جبکہ گوہر انقلابی کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ، ضیاء اللہ آفریدی کو خزانچی نامزد کیا گیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے فرزند علی کوآرڈی نیشن سیکرٹری، سجاد شیرانی کو ڈپٹی کوآرڈی نیشن سیکرٹری نامزد کیا ہے۔