پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ لاڈلہ ازم ملک کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے، منٹوں میں سوموٹو لیا گیا منٹوں میں فیصلہ آگیا۔
ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دو سے زائد ججز نےکہا کہ یہ سوموٹو بنتا ہی نہیں، لاہور ہائی کورٹ میں یہ چیزیں چل رہی ہیں، منٹوں میں سوموٹو لیا گیا منٹوں میں فیصلہ آگیا، اس سے بڑا فیصلہ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا باقی ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ لاڈلےکے لیے رات کو بارہ ایک بجے عدالتیں کب تک کھلتی رہیں گی، لاڈلہ ازم ملک کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے،لاڈلہ ازم نے ملک میں تباہی کی ہوئی ہے، الیکشن کی تاریخ کے فیصلے پر دو نہیں 4 ججز نے اعتراض کیا ہے،4 ججز نےکہا کہ یہ سوموٹو بنتا ہی نہیں ہے، اکثریتی ججز نےکہا کہ یہ سپریم کورٹ کا اختیار نہیں ہے۔
وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ انتخابات جب ہوں گے اور نتیجہ آئےگا تو عمران خان نتیجہ نہیں مانےگا، انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، کوئی گارنٹی دےگا کہ عمران خان انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے، سب نے دیکھا کہ کل عمران کس طرح عدالتوں میں انٹری دے رہے تھے، عمران خان مولا جٹ بنے ہوئے ہیں، ہم نے بھی عدالتیں اور جیل بھگتی ہیں،لیکن ہمیں تو اس طرح کی رعایت نہیں ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں غلط روایات قائم کر رہے ہیں، عمران خان کو گرفتار ہونا چاہیے، عمران خان نے مسلسل قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔