کراچی میں خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس کے دو نئے روٹس کا افتتاح کر دیا گیا۔صوبائی وزیر شرجیل میمن اور ناصر شاہ خواتین کے لیے چلائی جانے والی پنک بس سروس کے افتتاح کے لئے سی ویو پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں پہنچ گئے۔
پنک بس سروس کے دو نئے روٹس میں ایک روٹ 2 پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال تک اور دوسرا نمائش چورنگی سے سی ویو کلاک ٹاور تک روٹ- 10 شامل ہیں۔