صدر کا عہدہ جانبداری کی اجازت نہیں دیتا، شیری رحمان

صدر کا عہدہ جانبداری کی اجازت نہیں دیتا، شیری رحمان

 رہنما پیپلز پارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ واضح طور پر صدر کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں تھا، صدر ایک آئینی عہدے پر بیٹھے ہیں، ان کا عہدہ جانبداری کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ صرف فیصلہ واپس لینا کافی نہیں، صدر کو اپنے غیر آئینی عمل پر معافی مانگنی چاہیے، اس سے پہلے بھی وہ عمران خان کے غیر آئینی مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کر چکے ہیں، عارف علوی صدر کے طور پر برتاؤ کریں، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل یا ٹائیگر فورس کے رکن کے طور پر نہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ صرف عمران خان کی سیاست کو فائدہ پہنچانے کیلئے اس طرح کے فیصلے اور اقدامات عارف علوی کو ایک متنازعہ صدر بناتے ہیں، ان کو آئینی عہدے پر بیٹھ کر آئین کی پاسداری کرنی چاہیے، عمران خان کی نہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --