لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتےہوئے 7 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔لاہور ایئرپورٹ پر کلکٹر کسٹمز مہرین نسیم کی ہدایت پر ایڈیشنل کلکٹر ارم سہیل ، ڈپٹی کلکٹر راجہ بلال نسیم نے کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
قطر سے آنے والے دو مسافروں سے 290 موبائل فون، 52آئی پیڈ، 28 لیپ ٹاپ اور دوسری مختلف اشیاہ برآمد کرلیں ۔ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔