پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کو بزرگ سیاستدان سے یوتھیا بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ایک بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس 70 سالہ سیاستدانوں کو یوتھیے بنانے کی کمال مہارت ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت نوجوان رہنما بلاول بھٹو کر رہے ہیں، عمران خان تمام سیاستدانوں سے لڑائی کر بیٹھے ہیں، اب پرویز الہٰی اپنے بڑے بھائی سے لڑائی کے بعد عمران کے ساتھ بیٹھ گیا، اب خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔
صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے مزید کہا کہ اب جلد پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی (کیو) گروپ علیحدہ بنے گا، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت ہیں تو کس طرح پرویز الہٰی پی ٹی آئی میں ضم ہوئے، پرویز الہٰی اپنا سیاسی گھر چھوڑ کر کرائے کے گھر میں تربیت حاصل کرنے گئے ہیں۔