پاکستان سپر لیگ، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دیدی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ملتان سلطانز کے 191  رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم 18 ویں اوور میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں اسے 52 رنز سے شکست ہوئی۔

ملتان  میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ  کے کپتان شاداب خان  نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز  کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز  نے   پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر  190 رنزبنائے ، ملتان سلطانز کے شان مسعود نے 3 ، رائیلی روسو 36،  ڈیوڈ ملر  52 ، اور محمد رضوان  50 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کیرون پولارڈ 32 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس، وسیم جونیئر، شاداب خان اور ٹام کرن  نے  ایک ایک وکٹ لی۔ملتان کے 191 رنز کے تعاقب میں یونائیٹڈ کا آغاز مایوس کن رہا اور پالز 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد حسن نواز 22 اور کولن منرو 31 رنز بناکر پویلین لوٹے۔کپتان شاداب خان بھی ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، اعظم خان 16 رنز پر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد اسلام آباد کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور صرف رسی وین ڈر ڈوسن 49 رنزبنا کر نمایاں رہے۔

یونائیٹڈ کی ٹیم 18 ویں اوورز میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 52 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ملتان کی جانب سے عباس آفریدی نے 4 جبکہ اسامہ میر، احسان اللہ اور محمد الیاس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔عباس آفریدی کو شاندار بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ٹاس جیتنے کے بعد کی گئی گفتگو میں  اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کم سے کم اسکورپر آؤٹ کریں۔

-- مزید آگے پہنچایے --