اے این ایف کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 5 گرفتار

اے این ایف کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 5 گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ، 5 ملزم گرفتار کر لیے گئے ۔اےاین ایف کی ملک بھر میں منشیات کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، اسلام آبادائیرپورٹ سےدوحہ جانیوالے مسافرکے پیٹ سے90 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے ، فیصل آباد کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق باچہ خان ائیرپورٹ سےشارجہ جانیوالےمُلزم کے پیٹ سے9چرس بھرےکیپسولزبرآمد کرلیے گئے ، منشیات سمگلنگ میں بنوں کارہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔ترجمان کے مطابق اےاین ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی میں منشیات برآمد ، پاک افغان بارڈر پر پلاسٹک کےتھیلوں سے18کلو چرس برآمد کر لی گئی ۔

اےاین ایف نے کراچی کے علاقے کورنگی روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے  3ملزمان سے150گرام ویڈ برآمد کرلی، ایک اور کارروائی میں پنجگورتربت ہائی وے کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی30کلو چرس برآمد کی گئی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

-- مزید آگے پہنچایے --