یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا

مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز  پر مختلف برانڈز نے اپنی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز برانڈز نے اپنی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، متعدد اشیاء کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں، قیمتوں میں اضافےکا اطلاق فوری طور پر لاگو  ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ کارن آئل کی فی لیٹر قیمت میں 300 روپے تک اضافہ کرکے آئل کی فی لیٹر قیمت 1170 روپےکر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ بچوں کے 800 گرام فارمولا مِلک کی قیمت 820 روپے تک بڑھا کر 4 ہزار 445 روپےکر دی گئی ہے، 330 گرام سیریل 450 روپے تک مہنگا ہوکر 1198 روپے ہوگیا ہے، ایک لیٹر فروٹ جوس 70 روپے تک مہنگا ہوا ہے،  336 گرام نوڈلز 60 روپے تک مہنگی ہوکر 425 روپے کی ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 800 گرام کیچپ کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، بچوں کے ڈائپرز کی قیمتوں میں 350 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، 650 ملی لیٹر شیمپوکی قیمت میں 210 روپے تک اضافہ ہوا ہے، ایک کلو کپڑے دھونے کا پاؤڈر 59 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے، 130 گرام صابن 30 روپے، ہینڈ واش 21 روپے، ٹوائلٹ رول 10 روپے، ٹشو پیپرکا ڈبہ 43 روپے تک مہنگا ہوگیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر باڈی واش،گارلک ساس، چکن، چیز نوڈلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --