کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر گرینڈ آپریشن، 8 گرفتار

کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر گرینڈ آپریشن، 8 گرفتار

پنجاب کے مختلف اضلاع میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرگرینڈ آپریشن کرتے ہوئےکالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 افراد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور، سرگودھا اور  ملتان سمیت دیگر  اضلاع میں دہشت گردوں کےٹھکانوں پرگرینڈ  آپریشن کیا گیا جس میں کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گرد گرفتار کرلیےگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ آپریشن کے دوران  خودکش جیکٹیں، بارودی مواد، اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --