پرویز الٰہی کی آڈیوز لیک کی تحقیقات شروع

پرویز الٰہی کی آڈیوز لیک کی تحقیقات شروع

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیوز لیک کی تحقیقات کی باقاعدہ اجازت دے دی۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لیک آڈیوز کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی اور ان آڈیوز کی فارنزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان آڈیوز کو فارنزک کیلئے لاہور بھجوایا جائے گا۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ آڈیوزکی فارنزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فارنزک رپورٹ وزارت داخلہ کو فراہم کی جائے گی اور اصل ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اوران کے وکلا کی آڈیو لیک جاری کی تھی۔وفاقی وزرا نے چیف جسٹس آف پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --