ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے تین میں سے دو دفاتر بند کردیے

ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے تین میں سے دو دفاتر بند کردیے

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے تین میں سے دو دفاتر بند کردیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے دہلی اور ممبئی میں اپنے دفاتر بند کرتے ہوئے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے دفاتر کو بند کرنے کے فیصلے کو اخراجات میں کمی سے متعلق اقدام قرار دیا ہے۔

اس سے قبل ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے 90 فیصد ملازمین کو فارغ کردیا تھا جس کے بعد اب دہلی اور ممبئی دفاتر کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر بنگلورو میں واقع اپنے آفس سے آپریشنز کو جاری رکھے گا۔

ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے ایلون مسک اب تک دنیا بھر میں ٹوئٹر کے متعدد ملازمین کو فارغ کرچکے ہیں جب کہ کئی دفاتر بھی بند کیے جاچکے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --