شاہنواز دھانی کی انگلی کا آپریشن ہو گیا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے انجری کے باعث ایونٹ سے باہر والے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کا آپریشن ہو گیا۔شاہ نواز دھانوی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شائقین کو آگاہ کیا کہ پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں دائیں ہاتھ کی انگلی کی سرجری کردی گئی ہے۔فاسٹ باؤلر نے فینز سے دعا کی اپیل بھی کی۔

شاہنواز دھانی نے لکھا کہ میں پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو کا مشکور ہوں جنہوں نے میری دیکھ بھال کی، آپریشن کے دوران ڈکٹر میرے ساتھ موجود رہے ان کا شکر گزار رہوں گا۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے تھے، ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔

واضح رہے کہ آج (17 فروری کو) ملتان سلطان کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوگا۔

پی ایس ایل 2023 کے ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے 5،5 میچز ہوم گراؤنڈ پر کھیلیں گی۔پاکستان سپر لیگ 2023 کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --