سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، خود کش حملہ آور اپنی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک

سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، خود کش حملہ آور اپنی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران خودکش حملہ آور نیک رحمان محسود عرف نیکرو  اپنی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگر سے جنوبی وزیرستان پہنچنے والا خودکش  بمبار سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن کے دوران علاقہ سپنکئی میں ہلاک ہوا۔

سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، فائرنگ کے تبادلے میں اپنی ہی خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد لوگر افغانستان سے پاکستان آیا تھا، خودکش حملہ آور ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر عظمت اللہ عرف لالا اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا اور سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں  مطلوب تھا۔ واضح رہے کہ سکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمت عملی اور پشتون عوام کی سکیورٹی اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کا صفایا ممکن ہورہا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --