سپیکر آزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی چوہدری انوارالحق کےوالدین کی سالانہ برسی

سپیکر آزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی چوہدری انوارالحق کےوالدین کی سالانہ برسی

سپیکر آزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی چوہدری انوارالحق کےوالدین کی سالانہ برسی بھمبرآزادکشمیرمیں نہایت احترام و عقیدت سے منائی گئی، سالانہ برسی کی دعائیہ تقریب سپیکر ہاوس میں انعقاد پذیر ہوئی، جس میں سپیکراسمبلی کے بھائی سابق سیکرٹری دفاع جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق اور ڈاکٹرانعام الحق سمیت قریبی عزیز واقارب و معززین شریک ہوئے،علماء کرام اور مدارس کے طلباء نے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لئےتلاوت قرآن پاک ،ہدیہ درود و سلام وظائف و ختم پاک کے ساتھ دعائے مغفرت کی

سپیکرآزادجموں و کشمیرقانون ساز اسمبلی چوہدری انوارالحق نے والدین و آباواجداد کی قبروں پرپھول رکھے،چادر چڑھانے کے بعد بھائی جنرل(ر)اکرام الحق ،ڈاکٹرانعام الحق کے ہمراہ والدمحترم سابق سینئروزیرحکومت آزادکشمیرچوہدری صحبت علی اور والدہ محترمہ کی روح کےایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی،مولانا آفتاب مدنی نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی،فاتحہ خوانی کے بعد سپیکرہاوس میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام،مدارس کے طلباء قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی،مرحومین کی درجات بلندی کے لئے دعا کی گئی

-- مزید آگے پہنچایے --