عمران خان جیل بھرو تحریک کیلئے ورکرز کو آگے کر رہے ہیں، شیری رحمان

عمران خان جیل بھرو تحریک کیلئے ورکرز کو آگے کر رہے ہیں، شیری رحمان

 پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عدالت عمران خان کو بلائے تو کہتے ہیں ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے، آصف علی زرداری ہسپتال سے عدالتوں میں پیش ہوتے تھے، عمران کیلئے الگ اور دوسروں کیلئے الگ قانون کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کیلئے خود کو اور اپنے پارٹی رہنماؤں کو نہیں بلکہ ورکرز کو آگے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ 200 کارکنان لاہور، 200 پشاور میں گرفتاری دیں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے عمران خان اور دیگر پارٹی رہنما کارکنان کو اپنی سیاست کا ایندھن بنا رہے ہیں، سیاسی قائد ہر تحریک میں اپنے کارکنان کی قیادت کرتے ہیں، پارٹی قائد اور دیگر خود ضمانتیں لے رہے ہیں، کارکنان کو جیل جانے کا کہہ رہے ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ آئے روز عدالت سے میڈیکل گراؤنڈ پر حفاظتی ضمانت لینے والوں کے کہنے پر لوگ جیل جائیں گے؟، عمران خان ہمت کریں اور جیل بھرو تحریک کی قیادت کریں، اپنے کارکنان کی حوصلہ افزائی کیلئے جیل جانے میں پہل کریں۔

-- مزید آگے پہنچایے --