ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی دسمبر 2022 کی پیداوار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.68 فیصد کمی ریکارڈ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کی نسبت دسمبر 2022 میں صںعتوں کی پیداوار میں 12.38 فیصد اضافہ ہوا ہے ،سالانہ بیناد پر دسمبر کے دوران صعنتی پیدوار میں 3.51 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی،جولائی تا دسمبر 2022 آٹوموبیل سیکٹر کی پیداوار میں 30.23 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ،جولائی تا دسمبر ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیدوار میں 13.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،جولائی تا دسمبر لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 66.01 فیصد کمی آئی ،رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر آئرن سٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 2.13 فیصد کمی واقع ہوئی ہے 6 ماہ کے دوران پیپر اور بورڈ کی پیداوار میں 2.81 فیصد کمی ریکارڈ کیاگی ،6 ماہ میں کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 1.13 فیصد گری، جولائی تا دسمبر فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں 21.56 فیصد کمی ،جولائی تا دسمبر تمباکو کے شعبے کی پیداوار میں 23.51 فیصد کمی آئی جولائی تا دسمبر مشینری اور آلات کے شعبے میں 47.85 فی صد کمی ہوئی ہے، جولائی تا دسمبر چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 5.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی تا دسمبر وئیرنگ اپریل (کپڑے ) کی پیداوار 46.61 فیصد بڑھی،جولائی تا دسمبر فرنیچر مصنوعات کی پیدوار 105.49 فی صد اضافہ ہوا،دسمبر میں ٹیکسٹائل صعنت کی پیدوار میں 21.24 فی صد کمی ہوئی ،دسمبر میں آٹو موبائیل صعنت میں 36.22 فی صد کمی ہوئی،دسمبر میں مشینری اور الات کے شعبے میں 77.86 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی، دسمبر میں ائرن اور اسٹیل کی صعنت میں 0.2 فی صد اضافہ ہوا ، دسمبر میں لکڑی کی مصنوعات کی پیداور 74.21 فی صد کمی ہوئی، دسمبر میں مشروبات کی پیدوار میں 12.45 فی صد کمی دیکھنے میں آئی، دسمبر میں فوڈ کے شعبے کی پیدوار میں 11.05فی صد اضافہ ہوا ،دسمبر میں تمباکو مصنوعات 28.83 ،پیپر بورڈ کی پیدوار 1.46 فیصد کم ہوئی،دسمبر میں فرنیچر کی مصنوعات کی پیداور 182.35 فی صد بڑھی ،دسمبر میں وئیرنگ اپریل (کپڑے ) کی پیداوار 25.50 فیصد بڑھی