عمران خان کے رجیم چینج کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ ہیں، امریکا

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہوئے ایک بار پھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے رجیم چینج کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں پریس بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم پاکستان میں کسی سیاسی رہنما اور جماعت کو کسی دوسرے پر فوقیت نہیں دیتے، پروپیگنڈا اور غلط معلومات کو تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، پاکستان میں کسی بھی سیاسی رہنما اور جماعت کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔

 

 

 

ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ، امریکا کا قابل اعتماد شراکت دار ہے اور پاکستان کیلئے موجود خطرات ہمارے لیے بھی خطرہ ہیں، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں اور جمہوری اور خوشحال پاکستان ہمارے مفادات میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت میں برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ( بی بی سی ) کے دفاتر پر چھاپے سے آگاہ ہے، دنیا بھر میں آزادی صحافت کی حمایت کرتے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --