ضیا محی الدین انتقال کر گئے

ضیا محی الدین انتقال کر گئے

ممتاز اداکار ، ہدایت کار  اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ضیا محی الدین  20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ضیا محی الدین کےوالدکوپاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کےمصنف اورمکالمہ نگار ہونےکا اعزاز حاصل تھا۔

ضیامحی الدین  کو 1962 میں  فلم لارنس آف عریبیہ میں کام کرنے کا موقع ملا،انھوں  نے فلم لارنس آف عریبیہ میں ایک یادگار کردار ادا کیا۔ضیا محی الدین نے’ضیا محی الدین شو‘ کے نام سے ایک اسٹیج پروگرام کی میزبانی بھی کی۔حکومت نے ضیا محی الدین کو 2012 کو ہلال امتیازسے بھی نوازا ،

-- مزید آگے پہنچایے --