ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کیلئے اسلام آباد چیمبرآف کامرس میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مارکیٹوں کے صدور سمیت تاجروں و صنعتکاروںنے شرکت کی،اس موقع پر متاثرین کیلئے عطیات بھی جمع کئے گئے ، تقریب سے خطاب کرتے وئے صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں ترکیہ ، شام کے زلزلہ متاثرین کیساتھ کھڑے ہیں، لاکھوں افراد بے گھر ہیں ،شدید سردی میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے، احسن ظفر بختاوری کا کہنا تھا کہ زلزلے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے، صدر اسلام آباد چیمبر زلزلہ نے اس موقع پر اپیل کی کہ متاثرین کیلئے تاجر برادری دل کھول کر عطیات دے، احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد چیمبر معقول رقم جمع کر کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجے گا، احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی عطیات اسلام آباد چیمبر کے بینک اکائونٹ نمبرPK86ALFH0403001004080135ِِمیں جمع کروائے ، اسلام آباد کے تمام تجارتی مراکز میں عطیات جمع کرنے کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے ، احسن بختاوری نے کہا کہ ہر مارکیٹ کی ایسوسی ایشن تاجروں سے عطیات وصول کر کے چیمبر کو دے گی۔