سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر

سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ نے سینیئر صحافی ارشد شریف قتل پر از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 13 فروری کو کیس کی سماعت کرےگا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہربھی بینچ میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے یو اے ای اورکینیا میں تحقیقات پر  رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --