واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور مشکل آسان کردی

واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور مشکل آسان کردی

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے تصاویر اور ویڈیوز چیٹ میں بھیجنے میں آسانی کردی۔واٹس ایپ نے آئی او ایس کے صارفین کے لیے اب میڈیا (تصاویر، ویڈیو) چیٹ میں بھیجنے کی حد 100 کردی، یعنی اب صارف زیادہ سے زیادہ چیٹ میں 100 تصاویر یا ویڈیوز بھیج سکیں گے۔

اس سے قبل صارفین 30 سے زائد میڈیا نہیں بھیج سکتے تھے، اس تبدیلی سے واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان ہوگیا ہے۔اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

واٹس ایپ نے فی الحال یہ تبدیلی کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے کی ہے، آئی او ایس صارفین 30 سے زائد تصاویر بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں آیا وہ ان خوش قسمت صارفین میں سے ہیں یا نہیں جن کے لیے یہ فیچر پیش کیا گیا ہے۔واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر آئندہ کچھ دنوں میں سب صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --