شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد

شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔عدالت نے کہا کہ شہباز گل پر فرد جرم 27 فروری کو عائد کی جائے گی۔یاد رہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --