آئی ایم ایف سے معاہدہ، عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا دینے کی تیاری

آئی ایم ایف سے معاہدہ، عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا دینے کی تیاری

حکومت نے آئی ایم ایف ڈیل کے تحت پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے تحت بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے پر کام شروع کردیا ہے جس کے بعد مارچ میں بجلی کے بل اضافی سرچارج کے ساتھ موصول ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فوری طور پر مارچ میں موصول بجلی بلوں میں اضافی سرچارج 3 روپے 21 پیسےفی یونٹ سے 18 روپے تک ہوگا، منصوبے کے تحت جون تک بجلی کی قیمت فی یونٹ میں 23 روپے 39 پیسے کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر سرچارج گردشی قرض پر سود کی ادائیگی کی مد میں استعمال ہوگا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فروری اور مارچ کےبلوں میں وصولی ہوگی جب کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 21 پیسےفی یونٹ کےحساب سے وصولی ہوگی ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف اپریل میں کم ہوکر 69 پیسے رہ جائے گا جب کہ  جون، جولائی میں یہ سرچارج بڑھ کر ایک روپے 64 پیسے ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ جولائی، اگست میں منظورکردہ فیول ایڈجسمنٹ 9 روپے 90 پیسے اور 4 روپے 51 پیسے فی یونٹ اگلے 6 مہنیوں کے دوران میں وصولی کیا جائے گا، قسط ایک سے ڈیڑھ روپے فی یونٹ کے حساب سے 6 ماہ میں وصول کی جائے گی، مارچ کے مہینے میں یہ سرچارج وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسانوں کے لیے بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --