مقبول بٹ کا یوم شہادت، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں آج کشمیری رہنمامحمدمقبول بٹ کے یوم شہادت کے موقع پرمکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔مقبول بٹ کو تحریک آزادی کشمیرمیں ان کے کردارپرگیارہ فروری انیس سوچوراسی کو نئی دلی کی تہاڑجیل میں پھانسی دی گئی ۔محمدمقبول بٹ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے سرینگرسے جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہاہے کہ ان کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر کوایک نیاحوصلہ دیا۔حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کہاکہ کشمیری عوام شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے اوربھارت سے آزادی حاصل کرکے ان کے مشن کوہرقیمت پرپوراکریںگے۔

-- مزید آگے پہنچایے --