دو مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آلائی موسیٰ تنگی کے مقام پر مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔
مسافر گاڑی سواریوں کو نماز جنازہ میں شرکت کیلئے لے جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے آر ایچ سی ہسپتال بنہ منتقل کر دیا گیا۔
ادھر بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 15 زخمی ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کی واشک کے علاقے بسیمہ میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکر ہوگئی، جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں اور 15 زخمیوں کو سول ہسپتال بسیمہ میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع مستونگ سے بتایا جا رہا ہے۔