رونالڈو نے لیگ میں 500 گول مکمل کرلئے

رونالڈو نے لیگ میں 500 گول مکمل کرلئے

فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے لیگ میں 500 گولز مکمل کر کے ایک اور سنگ ميل عبور کر ليا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے تصاویر کے ساتھ جاری پیغام میں لکھا کہ جیت کے ساتھ لیگ میں 500 گولز مکمل ہونے کا احساس ہی کچھ اور ہوتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ میں النصر نے الوحدہ کو چار صفر سے شکست دی تھی۔

https://twitter.com/Cristiano/status/1623797885702705152

اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ النصر کی جانب سے چاروں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے تھے۔پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کلب لیگ میں مجموعی طور پر 503 گول اسکور کیے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --