سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک

سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک

خانیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا دہشت گردوں سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر عرفان اللہ ہلاک ہو گیا۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان 20 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مبینہ دہشت گرد اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ حساس ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ہلاک دہشت گرد عرفان اللہ کے قبضے سے کلاشنکوف، دستی بم اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

-- مزید آگے پہنچایے --