پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

نگران حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیے گئے، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ڈی جی وائلڈ لائف مبین الہٰی اور ڈائریکٹراینٹی کرپشن ریجن بی لاہور ڈویژن نعمان صدیق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

میاں عثمان علی کی بطور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن بی لاہور ڈویژن تقرری کی گئی ہے، اے سی فیصل آباد عمر مقبول کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ لاہور لگا دیا گیا، عدنان رشید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور نازیہ موہل کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور لگا دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور ذیشان نصر اللہ رانجھا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے، تہنیت بخاری کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

مزید برآں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد عبدالرؤف کو او ایس ڈی بنا کر امتیازعلی کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد تعینات کر دیا گیا، مجتبیٰ خان گوجرانوالہ میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فرائض سرانجام دیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --