ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ قائم

ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ قائم

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ قائم کر دیا گیا۔ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے وزیر اعظم ریلیف فنڈ  جی۔ 12166  کے قیام کا آفس آف دی کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وزیراعظم نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے فنڈ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے کی وجہ سے 5 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ سینکڑوں عمارتیں بھی مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں پاکستان کی فوجی اور سول اداروں کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --