حنا ربانی کھر کی سری لنکن وزیر خارجہ سے ملاقات

سری لنکا کے دورے پر موجود وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے سری لنکن وزیر خارجہ علی صابری سے کولمبو میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان معیشت، سیاست اور تجارت سمیت دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا گیا، اقوام متحدہ اور سارک سمیت مختلف عالمی فورمز پر بھی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

-- مزید آگے پہنچایے --