انٹرنیشنل کونسل فار پروفیشنلز کے چیئرمین امجد علی سید نے کہا ہے کہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ اسلامو فوبیا کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں کونسل یو کے کی جانب سے برٹش پارلیمنٹ میں کونسل ، ایم پی ایز اور میئر لارڈ میئر کے ساتھ مل کر ایک کامیاب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس کانفرنس کا بڑا مقصد یورپی ممالک میں اسلاموفوبیا کے مسئلے اور یورپ کی مختلف مساجد میں ہونے والے حملوں کے حوالے سے ایم پی ایز کو بریفنگ دی گئی
کونسل کے تمام ممبران نے تمام مسائل کو پوری توجہ کے ساتھ سنا اور اپنی جانب سے ہر تعاون اور مدد کا یقین دلایا، اس کانفرنس میں کونسل ارکان نے ایک میٹنگ بھی ایم پی ایز اور لارڈ کے ساتھ کی جس کے بعد ایک جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی جو ان مسائل کو ایک پلیٹ فارم سے حل کرے گی۔
برطانیہ میں آئی پی سی یو کے چیئرمین امجد علی سید کا اس موقع پر کہنا تھاکہ برطانوی معیشت میں پاکستانی کمیونی کا جو حصہ ہیاس میں تقریباً 35 فیصد حصہ صحت کے شعبے کا ہے، اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں ہمارا بڑا حصہ ہے سمال انڈسٹریز وغیرہ میں لیکن بحیثیت قوم یا بحیثیت مسلم ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے
برطانیہ میں ہم مستقل طور پر رہ رہے ہیں ہمارا جینا مرنا یہاں پر ہے لیکن ہمیں اسلاموفوبیا کا نشانہ بنایا جاتا ہے ہمیں آگے بڑھنے کے مواقع نہیں ملتے، ہمارے مذہبی جذبات کے ساتھ کھیلا جاتا ہے جیسا کہ حال ہی میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اسی طرح منصوبہ کے تحت مساجد کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے یا انہیں شہید کیا جاتا ہے اور مساجد کو بند کیا جا رہا ہے
یہ سب کچھ مسلمان کمیونٹی کیلئے ناقابل قبول ہے، اسلاموفوبیا کے مسئلے جیسے مسلمان عورتوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے یہ سب کچھ ہم نے بتایا ہے اور اس پر ایم پی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان مسائل پر مسلمان کمیونٹی کے ساتھ تعاون کرینگے اور آپ کے کیس کو آگے بھی پیش کرینگے۔