پنجاب پولیس میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے جس میں ڈی پی اوز سمیت 47 پولیس افسران کے تبادلے کردیے گئے جب کہ 20 ڈی پی اوز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کرامت بخاری کو عہدے سے ہٹاکر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدات کی گئی ہے۔طارق عزیز سندھو ڈی پی او قصور، عاصم افتخار ڈی پی او ننکانہ، ذیشان رضا ڈی پی او سیالکوٹ، محمد فیصل ڈی پی او سرگودھا، رانا طاہر رحمان ڈی پی او نارووال اور کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود ڈی پی او چکوال تعینات کردیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رانا عمر فاروق ڈی پی او خانیوال، سید اسد مظفر ڈی پی او گجرات اور سردار غیاث گل کو ڈی پی او اٹک لگایا گیا ہے جب کہ ڈی پی او لودھراں محمدکاشف اسلم کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ حسام بن اقبال کو تعینات کیا گیا ہے۔