بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جسے پولیس نے پسپا کر دیا۔پولیس کے مطابق جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے ککیکی حدود میں قائم پولیس چوکی درے پل پر دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے حملہ کیا گیا۔پولیس اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملے میں دونوں اطراف سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کی مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے، حملے سے پولیس چوکی کو جزوی نقصان ہوا ہے۔