انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 17 مسافر جاں بحق

کوہاٹ-جاپان فرینڈشپ ٹنل کے قریب انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 17 مسافر جاں بحق اور دیگر 2 زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق مسافر کوچ لکی مروت سے پشاور جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کے ساتھ تصادم ہوگیا۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں 3 بچے اور 3 خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق ہوئے۔کے ڈی اے ٹیچنگ ہسپتال کے ہنگامی شعبے کے افسر راشد بخاری نے  بتایا کہ خوفناک حادثے کے بعد ہسپتال میں 17 لاشیں منتقل کی گئیں، زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ حادثہ کوہاٹ ٹنل کے قریب پیش آیا ہے، جو تیز رفتار ٹرالر اور مسافر کوچ میں تصادم سے ہوا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں مسافر کوچ الٹ کر سڑک کنارے گر گئی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہے۔بلال فیضی کے مطابق ریسکیو 1122 کی 7 ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کاروائیوں جاری ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --