مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کردیا۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے جاری شیڈول کے مطابق پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز یکم فروری سے طوفانی تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی ،  مریم نواز یکم فروری کو بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی ، دو فروری کو بہاولپور میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا۔

شیڈول کے مطابق پانچ فروری کو ملتان میں کنونشن اور چھ فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا، 9 فروری کو مریم نواز ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب  جبکہ 10 فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا ۔

15 فروری کو مریم نواز ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے سے خطاب کریں گی جبکہ 16 فروری کو ڈی جی خان میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔

شیڈول کے مطابق 19 فروری کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن ہوگا، 20 فروری کو تنظیمی اجلاس ہوگا، 23 فروری کو مریم نوازشریف سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی ، 24 فروری کو مریم نواز سرگودھا میں پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی، 27 فروری کو ساہیوال میں ورکرز کنونشن 28 فروری کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہوگا۔

شیڈول کے مطابق گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو کنونشن اور 4 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا جبکہ شیخوپورہ میں 7 مارچ کو کنونشن، 8 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہوگا، فیصل آباد میں 11 مارچ کو کنونشن اور 12 مارچ کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا ، پشاور میں 15 مارچ کو ورکرز کنونشن اور16 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا ، لاہور ڈویژن میں 19 مارچ کو کنونشن اور20 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا ۔

شیدول کے مطابق مریم نواز23 مارچ کو کوئٹہ جائیں گی اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی، 24 مارچ کو کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا جبکہ کراچی میں ورکرز کنونشن 27 مارچ جبکہ 28 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --