سابق صدر آصف علی زرداری سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبہ کو درپیش مسائل اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں اور انفرا سٹرکچر کی تعمیر نو پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی مشاورت سے تمام مسائل کو حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔