مسلم لیگ ن کو طعنے دینے والوں نے اپنی حکومت خود توڑی اب رو بھی خود رہا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کو طعنے دینے والوں نے اپنی حکومت خود توڑی اب رو بھی خود رہا ہے، مریم نواز

 پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو طعنے دینے والوں نے اپنی حکومت خود توڑی اب رو بھی خود رہا ہے، جن حکومتوں کے بل بوتے پر یہ خرچہ چلاتا تھا، ہیلی کاپٹر پر پھرتا تھا اپنے ہاتھ سے حکومت توڑ کر سڑکوں پر پھر رہا ہے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھائیو، بہنو، بزرگو آپ سب کو مریم نواز اور نواز شریف کی طرف سے پوری قوم کو سلام، میں خوشخبری سنا دوں آپ کو، آپ کا اور میرا محبوب قائد جلد آپ کے اور ہمارے ساتھ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی نواز شریف ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے، نواز شریف کو 2 مرتبہ ملک سے اور 3 مرتبہ حکومت سے نکالا گیا، نواز شریف بار بار واپس آیا، اس مرتبہ بھی پہلے سے زیادہ طاقت سے واپس آئے گا۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی طرف سے اعتماد اور نئی ذمہ داریوں پر شکریہ ادا کرتی ہوں، پوری قوم اور آپ سے وعدہ ہے جب تک آپ کو مشکلات سے نہیں نکالیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف نے تم سے انتقام نہیں لیا، شیرو ذرا بتانا نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے سارے کردار اپنے اپنے انجام کو پہنچے یا نہیں پہنچے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، مجھے احساس ہے کہ مہنگائی ہے، بجلی، روٹی، گیس مہنگی ہے، پوری قوم اور آپ سے وعدہ ہے جب تک آپ کو مشکلات سے نہیں نکالیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف ہی تھا جس نے 3 مرتبہ ملک کو ترقی دی اور مشکلات سے نکالا، وہ دن دورنہیں جب نواز شریف کی قیادت میں ملک ایک مرتبہ پھر آگے بڑھے گا، میرا آپ سے وعدہ ہے نواز شریف کی قیادت میں ملک آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج اس شخص کو مہنگائی کا خیال آ رہا ہے جو اپنے دور میں فرعونیت سے کہتا تھا مہنگائی کا مجھے ٹی وی سے پتا چلا، 8 مہینےکاحساب بعد میں ہو گا پہلے پچھلے 5 سال کا ہو گا۔

مریم نواز نے کہا کہ اسحاق ڈار پر، اللہ تعالیٰ پر یقین رکھو، انشا اللہ معیشت کو اس گرداب سے نکالیں گے، مسلم لیگ ن اور میرے شیر الیکشن سے نہیں ڈرتے، جس دن بھی الیکشن ہوں گے ن لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی، انہوں نے کہا کہ سرجری کے باعث میرا گلا خراب ہے، میری سرجری ہونی تھی پچھلے 5 سال مجھے بیرون ملک سفر کیلئے پاسپورٹ نہیں دیا گیا۔

مریم نواز نے کارکنوں سے کہا کہ وعدہ کرو پاکستان اور پنجاب کی تقدیر بدلنے کیلئے نواز شریف، شہباز شریف کا ساتھ دو گے، یکم فروری سے پنجاب کے دورے پر نکل رہی ہوں، شیڈول بن گیا، اب آپ سے روزانہ ملاقات ہو گی۔دریں اثنا مریم نواز خطاب کے بعد جاتی امرا پہنچ گئیں جہاں لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنی قائد کا پُرتپاک استقبال کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --